5 جولائی 2017 - 11:46
عربی ممالک کے مطالبات غیر منطقی اور ناقابل عمل ہیں

قطر نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کے مطالبات کے جواب میں کہا ہے کہ عرب ممالک کے مطالبات غیر منطقی اور ناقابل عمل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کے مطالبات کے جواب میں کہا ہے کہ عرب ممالک کے مطالبات غیر منطقی اور ناقابل عمل ہیں۔ ادھرکویت کے بادشاہ شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے خصوصی ایلچی خالد یوسف الفلیج نے کویتی بادشاہ کا پیغام قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو پیش کردیا ہے۔قطر کے وزیر دفاع نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کی قطر کے خلاف معاندانہ پالیسی اور روش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کوئی آسان لقمہ نہیں ہے جسے سعودی عرب اور اس کے ساتھی آسانی سے کھا جائیں گے قطر اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169